سنن النسائي - حدیث 959

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ السُّجُودُ فِي وَالنَّجْمِ حسن الإسناد أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ حَنْبَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَبَاحٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ وَسَجَدَ مَنْ عِنْدَهُ فَرَفَعْتُ رَأْسِي وَأَبَيْتُ أَنْ أَسْجُدَ وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ أَسْلَمَ الْمُطَّلِبُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 959

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: سورۂ نجم میں سجدہ کرنے کا بیان حضرت مطلب بن ابو وداعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ میں سورۂ نجم تلوت فرمائی۔ پھر پ نے سجدہ کیا اور جتنے لوگ آپ کے پاس تھے، ان سب نے سجدہ کیا۔ میں نے سر اٹھا لیا اور سجدہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس وقت (راویٔ حدیث) حضرت مطلب مسلمان نہ ہوئے تھے۔
تشریح : (۱) امام مالک رحمہ اللہ سورۂ نجم کے سجدے کے قائل نہیں، حالانکہ یہاں صریح لفظ ہیں (فاسجدو اللہ و اعبدواض (النجم ۶۳:۵۳) (۲) جب آپ نے یہ سورت تلاوت فرمائی، اس وقت آپ کے پاس مشرکین بھی تھے۔ انھوں نے بھی سجدہ کر لیا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنے سے انکار نہ تھے۔ بعد میں جب ان کے سرداروں نے ملامت کی کہ سیاسی نقطۂ نظر سے یہ درست نہیں تو پھر انھوں نے جھوٹ گھڑ لیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہمارے بتوں کی تعریف کی تھی، حالانکہ یہ بات عقلاً و نقلاً بعید ہے، نیز اس کے بارے میں جو روایت آتی ہے وہ ضعیف ہے۔ (۳) اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سجدۂ تلاوت کے لیے وضو کرنا ضروری نہیں کیونکہ آپ کے پاس جتنے لوگ تھے، سب نے سجدہ کیا حتی کہ مشرکین نے بھی سجدہ کیا۔ اور مشرک نجس ہوتا ہے، اگر وہ وضو کر بھی لے تو ناپاک ہی رہتا ہے، چنانچہ معلوم ہوا کہ سجدہ تلاوت کے لیے وضو کرنا ضروری نہیں، البتہ باوضو ہوتو بہتر اور افضل ہے۔ (۱) امام مالک رحمہ اللہ سورۂ نجم کے سجدے کے قائل نہیں، حالانکہ یہاں صریح لفظ ہیں (فاسجدو اللہ و اعبدواض (النجم ۶۳:۵۳) (۲) جب آپ نے یہ سورت تلاوت فرمائی، اس وقت آپ کے پاس مشرکین بھی تھے۔ انھوں نے بھی سجدہ کر لیا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنے سے انکار نہ تھے۔ بعد میں جب ان کے سرداروں نے ملامت کی کہ سیاسی نقطۂ نظر سے یہ درست نہیں تو پھر انھوں نے جھوٹ گھڑ لیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہمارے بتوں کی تعریف کی تھی، حالانکہ یہ بات عقلاً و نقلاً بعید ہے، نیز اس کے بارے میں جو روایت آتی ہے وہ ضعیف ہے۔ (۳) اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سجدۂ تلاوت کے لیے وضو کرنا ضروری نہیں کیونکہ آپ کے پاس جتنے لوگ تھے، سب نے سجدہ کیا حتی کہ مشرکین نے بھی سجدہ کیا۔ اور مشرک نجس ہوتا ہے، اگر وہ وضو کر بھی لے تو ناپاک ہی رہتا ہے، چنانچہ معلوم ہوا کہ سجدہ تلاوت کے لیے وضو کرنا ضروری نہیں، البتہ باوضو ہوتو بہتر اور افضل ہے۔