سنن النسائي - حدیث 952

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الصُّبْحِ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ مِسْعَرٍ وَالْمَسْعُودِيِّ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سُرَيْعٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 952

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: صبح کی نماز میں (اذا الشمس کورت) پڑھنا حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں (اذا الشمس کورت) پڑھتے ہوئے سنا۔
تشریح : صبح کی نماز میں کبھی کبھی اس سورت کو پڑھنا مسنون ہے۔ اس سورت میں قیامت کے ہولناک مناظر کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے سورۂ ہو، سورۂ واقعہ اور (اذا الشمس کورت) نے بوڑھا کر دیا ہے۔ (جامع الترمذی، تفسیر القرآن، حدیث: ۳۲۹۷) صبح کی نماز میں کبھی کبھی اس سورت کو پڑھنا مسنون ہے۔ اس سورت میں قیامت کے ہولناک مناظر کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے سورۂ ہو، سورۂ واقعہ اور (اذا الشمس کورت) نے بوڑھا کر دیا ہے۔ (جامع الترمذی، تفسیر القرآن، حدیث: ۳۲۹۷)