سنن النسائي - حدیث 951

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الصُّبْحِ بِ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ قَالَ شُعْبَةُ فَلَقِيتُهُ فِي السُّوقِ فِي الزِّحَامِ فَقَالَ ق

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 951

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: صبح کی نماز میں سورئہ قٓ پڑھنا حضرت زیاد بن علاقہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے چچا سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تو پ نے ایک رکعت میں پڑھا (والنحل باسقت لھا طلع نصید) ’’اور کھجوروں کے لمبے لمبے درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوں گے۔‘‘ شعبہ نے کہا: میں زیاد سے بازار میں ہجوم میں ملا تو انھوں نے کہا: سورۂ ق پڑھی۔
تشریح : زیاد بن علاقہ کے چچا صحابیٔ رسول قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔ کتب ستہ میں ان سے صرف دو روایات مروی ہیں۔ ایک یہی مذکورہ حدیث اور دوسری جامع ترمذی میں حدیث: ۳۵۹۱ ہے۔ زیاد بن علاقہ کے چچا صحابیٔ رسول قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔ کتب ستہ میں ان سے صرف دو روایات مروی ہیں۔ ایک یہی مذکورہ حدیث اور دوسری جامع ترمذی میں حدیث: ۳۵۹۱ ہے۔