سنن النسائي - حدیث 949

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الصُّبْحِ بِقَافْ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ سَيَّارٍ يَعْنِي ابْنَ سَلَامَةَ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ بِالسِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 949

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: صبح کی نماز میں ساٹھ (۶۰) سے سو (۱۰۰) تک آیات پڑھنا حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں ساٹھ (۶۰) سے لے کر سو (۱۰۰) تک آیات پڑھتے تھے۔
تشریح : صبح کی نماز میں باقی نمازوں کی نسبت لمبی قراءت مسنون ہے۔ شاید اسی بنا پر اس کی رکعات سب نمازوں سے کم ہیں، البتہ قراءت کی طوالت مقتدیوں کے احوال پر موقوف ہے۔ ساتھ سے لے کر سو تک کے الفاظ بھی یہی مفہوم سمجھاتے ہیں۔ صبح کی نماز میں باقی نمازوں کی نسبت لمبی قراءت مسنون ہے۔ شاید اسی بنا پر اس کی رکعات سب نمازوں سے کم ہیں، البتہ قراءت کی طوالت مقتدیوں کے احوال پر موقوف ہے۔ ساتھ سے لے کر سو تک کے الفاظ بھی یہی مفہوم سمجھاتے ہیں۔