سنن النسائي - حدیث 94

صِفَةُ الْوُضُوءِ غَسْلُ الْيَدَيْنِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ مَالِكِ بْنِ عُرْفُطَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ شَهِدْتُ عَلِيًّا دَعَا بِكُرْسِيٍّ فَقَعَدَ عَلَيْهِ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فِي تَوْرٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ غَمَسَ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا وُضُوءُهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 94

کتاب: وضو کا طریقہ بازوؤں کو دھونا حضرت عبد خیر سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، آپ نے کرسی منگوائی، اس پر بیٹھے، پھر ایک تھال میں پانی منگوایا اور اپنے ہاتھ تین دفعہ دھوئے، پھر ایک ہی ہاتھ سے تین دفعہ کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، پھر اپنا چہرہ اور بازو تین تین دفعہ دھوئے، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈبویا اور اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے پاؤں تین تین دفعہ دھوئے، پھر فرمایا: جو شخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دیکھنا پسند کرے، تو وہ جان لے کہ یہ آپ کا وضو ہے۔