كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الصَّفُّ بَيْنَ الْقَدَمَيْنِ فِي الصَّلَاةِ ضعيف الإسناد أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي مَيْسَرَةُ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمِنْهَالَ بْنَ عَمْرٍو يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي قَدْ صَفَّ بَيْنَ قَدَمَيْهِ فَقَالَ أَخْطَأَ السُّنَّةَ وَلَوْ رَاوَحَ بَيْنَهُمَا كَانَ أَعْجَبَ إِلَيَّ
کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل
باب: نماز میں دونوں پائوں جوڑ کر کھڑا ہونا
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو نماز کی حالت میں دیکھا تو فرمایا: ’’یہ شخص سنت نبوی سے خطا کر گیا۔ اگر یہ پاؤں کھلے رکھ کر راحت حاصل کرتا تو مجھے زیادہ اچھا لگتا۔
تشریح :
(۱)مذکورہ بالا دونوں روایات انقطاع کی وجہ سے سنداً ضعیف ہیں جیسا کہ محقق کتاب نے بھی صراحت کی ہے، اس لیے امام نسائی رحمہ اللہ کا ’’السنن الکبریٰ، حدیث:۹۶۹‘‘ میں اسے جید کہنا محل نظر ہے۔ (۲)دونوں پاؤں جوڑ کر رکھنا جہاں تکلیف کا موجب ہے کہ انسان زیادہ دیر کھڑا نہیں ہوسکتا وہاں سنت صحیحہ کی مخالفت بھی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ تھی کہ اپنے دونوں پاؤں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھتے تھے، صف بندی میں تو ملنے کےلیے لازماً پاؤں کچھ نہ کچھ کھولنے پڑیں گے، تاہم اپنی جسامت سے زیادہ نہ کھولے۔ (۳)سنن ابوداود کی جس روایت میں [صنف القدمین من السنۃ] ’’پاؤں کو ملانا سنت ہے۔‘‘ (سنن ابی داود، الصلاۃ، حدیث:۷۵۴) کا ذکر ہے تو اس کا مطلب پاؤں کو برابر رکھنا اور انھیں آگے پیچھے نہ رکھنا مراد ہے جیسا کہ تخریج میں صراحت کی گئی ہے۔