كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَاب مَوْضِعِ الْإِبْهَامَيْنِ عِنْدَ الرَّفْعِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ عَجِبْتُ لَهَا وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ مَا تَرَكْتُهُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ
کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: رفع الیدین کے وقت انگوٹھے کس جگہ ہوں؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: [اللہ اکبر کبیرا والحمدللہ دلبرا وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا] (نماز کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فلاں کلمات کس شخص نے کہے تھے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے۔ آپ نے فرمایا: ’’مجھے ان پر بہت تعجب ہوا۔ ان کے لیے آسمان کے سب دروازے کھول دیے گئے۔‘‘ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے، اس وقت سے میں نے اس دعا کو نہیں چھوڑا۔