سنن النسائي - حدیث 884

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ رَفْعُ الْيَدَيْنِ مَدًّا صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَمْعَانَ قَالَ جَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ فَقَالَ ثَلَاثٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ بِهِنَّ تَرَكَهُنَّ النَّاسُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ مَدًّا وَيَسْكُتُ هُنَيْهَةً وَيُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 884

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: رفع الیدین اچھی طرح ہاتھ اٹھا کر کیا جائے حضرت سعید بن سمعان سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد بنی زریق کی طرف آئے اورکہنے لگے: تین چیزیں ایسی ہیں جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمل کرتے تھے لیکن لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا ہے: آپ نماز میں اچھی طرح ہاتھ اٹھا کر رفع الیدین کرتے تھے۔ آپ کچھ دیر خاموش رہا کرتے تھے۔ اور آپ جب سجدہ کرتے یا سر اٹھاتے تو اللہ اکبر کہتے۔