سنن النسائي - حدیث 882

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَاب رَفْعُ الْيَدَيْنِ حِيَالَ الْأُذُنَيْن صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحِينَ رَكَعَ وَحِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ حَتَّى حَاذَتَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 882

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: کانوں کے برابر ہاتھ اٹھانا (رفع الیدین کرنا) حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ جب نماز میں داخل ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے۔ اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے، اس وقت بھی (ہاتھ اٹھاتے) حتی کہ وہ کانوں کے کناروں کے برابر ہوجاتے۔