سنن النسائي - حدیث 873

كِتَابُ الْإِمَامَةِ الرُّكُوعُ دُونَ الصَّفِّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ يَا فُلَانُ أَلَا تُحَسِّنُ صَلَاتَكَ أَلَا يَنْظُرُ الْمُصَلِّي كَيْفَ يُصَلِّي لِنَفْسِهِ إِنِّي أُبْصِرُ مِنْ وَرَائِي كَمَا أُبْصِرُ بَيْنَ يَدَيَّ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 873

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: صف میں ملنے سے پہلے ہی رکوع کرنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے رویات ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھائی۔ سلام پھیر کر مڑے تو فرمایا: ’’اے فلاں! تو اپنی نماز اچھی طرح نہیں پڑھتا۔ کیا نمازی خود غور نہیں کرتا کہ وہ کیسے نماز پڑھ رہا ہے؟ میں تمھیں پیچھے بھی ایسے دیکھتا ہوں جیسے میں آگے دیکھتا ہوں۔‘‘
تشریح : ممکن ہے مصنف کے نزدیک یہ وہی شخص ہو جس نے صف سے پہلے رکوع کیا تھا ورنہ اس حدیث کا باب سے کوئی تعلق نہیں، الایہ کہ کہا جائے کہ صف سے پہلے رکوع کرنا نماز کی اچھائی کے خلاف ہے اور آپ نے اس حدیث میں نماز کو اچھی بنانے کا حکم دیا ہے۔ (اس حدیث کی باقی بحث کے لیے دیکھیے حدیث:۸۱۴) ممکن ہے مصنف کے نزدیک یہ وہی شخص ہو جس نے صف سے پہلے رکوع کیا تھا ورنہ اس حدیث کا باب سے کوئی تعلق نہیں، الایہ کہ کہا جائے کہ صف سے پہلے رکوع کرنا نماز کی اچھائی کے خلاف ہے اور آپ نے اس حدیث میں نماز کو اچھی بنانے کا حکم دیا ہے۔ (اس حدیث کی باقی بحث کے لیے دیکھیے حدیث:۸۱۴)