سنن النسائي - حدیث 854

كِتَابُ الْإِمَامَةِ الْعُذْرُ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 854

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: عذر کی بنا پر جماعت ترک کرنا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب رات کا کھانا (پک کر) سامنے آجائے اور (ادھر) جماعت کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔‘‘
تشریح : یہ تب ہے جب کھانے کی شدید حاجت ہو۔ اگر اسی طرح نماز پڑھے تو یکسوئی نہ ہوگی، طبیعت بے چین رہے گی۔ یا پھر کھانا ضائع ہونے کا خدشہ ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مال ضائع کرنے سے روکا ہے۔ یہ دو باتیں نہ ہوں تو نماز پہلے پڑھنی چاہیے جیسا کہ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گوشت کھارہے تھے کہ نماز کی اطلاع دی گئی تو آپ نے چھری رکھ دی اور نماز کے لیے چلے گئے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، الوضوء، حدیث:۲۰۸) یہ تب ہے جب کھانے کی شدید حاجت ہو۔ اگر اسی طرح نماز پڑھے تو یکسوئی نہ ہوگی، طبیعت بے چین رہے گی۔ یا پھر کھانا ضائع ہونے کا خدشہ ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مال ضائع کرنے سے روکا ہے۔ یہ دو باتیں نہ ہوں تو نماز پہلے پڑھنی چاہیے جیسا کہ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گوشت کھارہے تھے کہ نماز کی اطلاع دی گئی تو آپ نے چھری رکھ دی اور نماز کے لیے چلے گئے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، الوضوء، حدیث:۲۰۸)