سنن النسائي - حدیث 846

كِتَابُ الْإِمَامَةِ الْجَمَاعَةُ لِلْفَائِتِ مِنْ الصَّلَاةِ صحيح أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ قَبْلَ أَنْ يُكَبِّرَ فَقَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 846

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: فوت شدہ نماز کی جماعت کرانا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’صفیں سیدھی کرو اور آپس میں مل کر کھڑے ہو۔ میں تمھیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔‘‘
تشریح : اس روایت کا باب سے کوئی تعلق نہیں۔ غالباً راویٔ کتاب یا ناسخ کی غلطی سے یہاں لکھی گئی، نیز یہ روایت پیچھے گزر چکی ہے۔ (فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث: ۸۱۵: ۸۱۶) اس روایت کا باب سے کوئی تعلق نہیں۔ غالباً راویٔ کتاب یا ناسخ کی غلطی سے یہاں لکھی گئی، نیز یہ روایت پیچھے گزر چکی ہے۔ (فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث: ۸۱۵: ۸۱۶)