سنن النسائي - حدیث 828

كِتَابُ الْإِمَامَةِ مَا يَجُوزُ لِلْإِمَامِ مِنْ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ النَّاسَ وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ عَلَى عَاتِقِهِ فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا رَفَعَ مِنْ سُجُودِهِ أَعَادَهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 828

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: امام کے لیے نماز میں کس قسم کا کام کرنا جائز ہے؟ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ لوگوں کی امامت کرا رہے تھے جب کہ آپ نے امامہ بنت ابو العاص کو اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا۔ جب آپ رکوع فرماتے تو اسے اتار دیتے اور جب سجدے کے بعد اٹھتے تو اسے دوبارہ اٹھا لیتے۔
تشریح : فوائد کے لیے دیکھیے حدیث: ۷۱۲۔ فوائد کے لیے دیکھیے حدیث: ۷۱۲۔