سنن النسائي - حدیث 819

كِتَابُ الْإِمَامَةِ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتِمُّوا الصَّفَّ الْأَوَّلَ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ وَإِنْ كَانَ نَقْصٌ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 819

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: آخری صف کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلی صف مکمل کرو پھر وہ جو اس (پہلی) سے ملی ہوئی ہے (دوسری)۔ اگر کوئی کمی ہو تو وہ آخری صف میں ہونی چاہیے (نہ کہ پہلی صف میں)۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ ترتیب وار پہلے اگلی صفوں کو مکمل کیا جائے۔ ان میں کوئی می نہ ہو۔ اگر کمی ہو (نمازیوں کی کمی کی وجہ سے) تو وہ آخری صف میں ہو۔ مطلب یہ ہے کہ ترتیب وار پہلے اگلی صفوں کو مکمل کیا جائے۔ ان میں کوئی می نہ ہو۔ اگر کمی ہو (نمازیوں کی کمی کی وجہ سے) تو وہ آخری صف میں ہو۔