سنن النسائي - حدیث 804

كِتَابُ الْإِمَامَةِ إِذَا كَانُوا رَجُلَيْنِ وَامْرَأَتَيْنِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُخْتَارٍ يُحَدِّثُ عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ هُوَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمُّهُ وَخَالَتُهُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ أَنَسًا عَنْ يَمِينِهِ وَأُمَّهُ وَخَالَتَهُ خَلْفَهُمَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 804

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: جب (نمازی) دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو……؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میری والدہ اور خالہ نماز پڑھنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔ مجھے اپنے دائیں اور میری والدہ اور خالہ کو پیچھے کھڑا کیا۔
تشریح : چونکہ امام کے علاوہ ایک ہی مرد تھا اسے ساتھ کھڑا کیا گیا اور دونوں عورتوں کو الگ صف میں کیونکہ عورتیں کسی صورت میں بھی مردوں کے ساتھ باجماعت نما ز میں کھڑی نہیں ہوسکتیں۔ سابقہ حدیث میں وہ مرد امام کے علاوہ تھے لہٰذا وہ دونوں امام کے پیچھے تھے اور عورتیں ان کے پیچھے کھڑی ہوئیں۔ ایک مرد بچہ تھا مگر اس بھی مردوں کی صف میں کھڑا کیا گیا۔ گویا بچوں کے لیے الگ صف کی ضرورت نہیں نیز ایک مرد اور ایک بچہ مکمل صف میں جیسے دو مرد ہوں۔ واللہ أعلم۔ چونکہ امام کے علاوہ ایک ہی مرد تھا اسے ساتھ کھڑا کیا گیا اور دونوں عورتوں کو الگ صف میں کیونکہ عورتیں کسی صورت میں بھی مردوں کے ساتھ باجماعت نما ز میں کھڑی نہیں ہوسکتیں۔ سابقہ حدیث میں وہ مرد امام کے علاوہ تھے لہٰذا وہ دونوں امام کے پیچھے تھے اور عورتیں ان کے پیچھے کھڑی ہوئیں۔ ایک مرد بچہ تھا مگر اس بھی مردوں کی صف میں کھڑا کیا گیا۔ گویا بچوں کے لیے الگ صف کی ضرورت نہیں نیز ایک مرد اور ایک بچہ مکمل صف میں جیسے دو مرد ہوں۔ واللہ أعلم۔