سنن النسائي - حدیث 791

كِتَابُ الْإِمَامَةِ قِيَامُ النَّاسِ إِذَا رَأَوْا الْإِمَامَ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ وَحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 791

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: جب لوگ امام کو (آتا) دیکھیں تب (جماعت کے لیے) کھڑے ہوں حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کی اقامت کہی جائے تو کھڑے نہ ہو حتی کہ مجھے (آتا) دیکھ لو۔
تشریح : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بسا اوقات ایسے ہوتا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم و نماز کے وقت کی اطلاع دیتے تو آپ فرماتے: تم اقامت کہو میں آ رہا ہوں۔ وہ آکر اقامت کہہ دیتے۔ کبھی آپ کو گھر میں کچھ دیر ہو جاتی اس لیے لوگوں کو بے فائدہ کھڑے ہونے سے روکنے کے لیے یہ ارشاد فرمایا۔ بالقبع معلوم ہوا کہ اقامت امام کی اجازت سے اس کے آنے سے قبل بھی کہی جا سکتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بسا اوقات ایسے ہوتا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم و نماز کے وقت کی اطلاع دیتے تو آپ فرماتے: تم اقامت کہو میں آ رہا ہوں۔ وہ آکر اقامت کہہ دیتے۔ کبھی آپ کو گھر میں کچھ دیر ہو جاتی اس لیے لوگوں کو بے فائدہ کھڑے ہونے سے روکنے کے لیے یہ ارشاد فرمایا۔ بالقبع معلوم ہوا کہ اقامت امام کی اجازت سے اس کے آنے سے قبل بھی کہی جا سکتی ہے۔