سنن النسائي - حدیث 781

كِتَابُ الْإِمَامَةِ مَنْ أَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ أَنْبَأَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ فِي الْهِجْرَةِ فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ سِنًّا وَلَا تَؤُمَّ الرَّجُلَ فِي سُلْطَانِهِ وَلَا تَقْعُدْ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلَّا أَنْ يَأْذَنَ لَكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 781

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل باب: امامت کا زیادہ حق دار کون ہے؟ حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں کی امامت وہ شخص کرائے جو ان میں سے اللہ تعالیٰ کی کتاب کو زیادہ پڑھنے والا ہو۔ اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو۔ اگر وہ ہجرت میں بھی برابر ہوں تو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو زیادہ جانتا ہو۔ اگر سنت کے علم میں بھی برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو۔ اور تو کسی شخص کی سلطنت و اختیار میں اس کی امامت نہ کرا اور نہ اس کی مسند عزت پر بیٹھ، مگر یہ کہ وہ تجھے اجازت دے۔‘‘
تشریح : (۱)یہ روایت السنن الکبریٰ میں بھی موجود ہے، دونوں جگہ (صغریٰ اور کبریٰ میں) اعمش سے بیان کرنے والے فضیل بن عیاض ہیں جو أفرا کے بعد أقدم فن الھجرۃ اور اس کے بعد أعلم بالسنۃ کا درج بیان کرتے ہیں، جبکہ یہی روایت صحیح مسلم میں بھی ہے۔ وہ اعمش سے روایت کرنے والے ابوخالد احمر یں جو أفرا کے بعد أعلم بالسنۃ کا درج بیان کرتے ہیں اور اس کے بعد أقدم فن الھجرۃ کا۔ اس روایت کے دیگر طرق پر غور کرنے سے پتہ چلتا ے کہ اعمش کے باقی شاگرد، ابو معاویہ، جریر، ابن فضیل، سفیان اور عبداللہ بن وغیرہ ابو خالد احمر کی مطابقت کرتے ہیں جو أعلم بالسنۃ کا دوسرا درجہ بیان کرتا ے اور فضیل بن عیاض کی مخالفت کرتے ہیں۔ تو ثابت ہوا کہ فضیل بن عیاض أعلم بالسنۃ سے أقدم في الھجرۃ کو مقدم بیان کرنے میں متفرد ہے جبکہ فی الحقیقت أعلم بالسنۃ، أقدم فن الھجرۃ سے مقدم ہے جیسا کہ اعمش کے دیگر حفاظ شاگرد بیان کرتے ہیں، لہٰذا پہلا درجہ أقرا الکتاب اللہ کا ہے، دوسرا أعلم بالسنۃ کا، تیسرا أقدم في الھجرۃ کا اور چوتھا عمر میں بڑے کا۔ (۲) امام کی نہ کسی فضیلت میں مقتدیوں سےزائد ہونا چاہیے، علم و یا مرتب یا عمر۔ ہجرت بھی مرتبہ اور فضیلت میں اضافے کا موجب ہے۔ (۳) اس درجہ بندی سے معلوم ہوا کہ جو حفظ و قراءت میں مقدم ہو اور اسے قرآن مجید زیادہ یاد ہو، امامت کےلیے اسے ہی آگے کیا جائے گا۔ جو صرف عالم دین ہو، سنت کی معرفت زیادہ رکھتا ہو، اس کا درجہ قاریٔ قرآن کے بعد ے، بشرطیکہ و نماز کے واجبات و ارکان سے واقف ہو۔ اگر یہ اہلیت نہ رکھتا ہو تو اسے اس کی تربیت دی جائے کیونکہ امامت کا زیادہ حق دار وہی ے۔ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن سلمہ کے قبیلے کے افراد کو بھی اس بات کی تلقین کی تھی، حالانکہ افرادِ قبیل ان سے أعلم (علم میں فائق) تھے اور عمر میں بھی بڑے، چونکہ عمرو بن سلمہ چھ سات سال کے تھے، اس لیے بڑوں نے پلے ان کی تربیت کی اور بعد ازاں امامت کے لیے آگے کیا۔ یاد رہے! دیگر کچھ مقاصد کے پیش نظر صرف عالم دین کو بھی امامت کے لیے آگے کیا جا سکتا ہے، نیز یہ مسئلہ وہاں قابل عمل ے جہاں کسی کا باقاعدہ تقرر نہ ہو، یعنی اگر کسی کی باقاعدہ امام کی حیثیت سے نماز پڑھانے کی ذمہ داری ہو تو اسی کو مقدم کیا جائے گا۔ ہاں، یہ ضروری ے ک اس عظیم منصب کے لیے کسی صاحب علم و دین اور حافظ قرآن ہی کا انتخاب کیا جائے۔ (۴) کسی کی سلطنت و امامت والی جگہ میں بلااجازت امامت منع ے۔ جب وہ خود اجازت دے یا درخواست کرے تو امامت بھی کرا سکتا ہے اور اس کی مسند پر بیٹھ بھی سکتا ہے، جیسے اساد و شاگرد۔ بعض حضرات نے اجازت کی قید صرف مسند پر بیٹھنے کے لیے قرار دی ہے گویا امامت اجازت کے ساتھ بھی نہیں کرا سکتا مگر یہ بات صحیح نہیں اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے اس کی تائید ہوتی ے بلکہ بعض مواقع پر ناقابل عمل بھی ے، مثلاً: تراویح وغیرہ میں حافظ، امامت وقت کی امامت کرا سکتا ہے۔ (۱)یہ روایت السنن الکبریٰ میں بھی موجود ہے، دونوں جگہ (صغریٰ اور کبریٰ میں) اعمش سے بیان کرنے والے فضیل بن عیاض ہیں جو أفرا کے بعد أقدم فن الھجرۃ اور اس کے بعد أعلم بالسنۃ کا درج بیان کرتے ہیں، جبکہ یہی روایت صحیح مسلم میں بھی ہے۔ وہ اعمش سے روایت کرنے والے ابوخالد احمر یں جو أفرا کے بعد أعلم بالسنۃ کا درج بیان کرتے ہیں اور اس کے بعد أقدم فن الھجرۃ کا۔ اس روایت کے دیگر طرق پر غور کرنے سے پتہ چلتا ے کہ اعمش کے باقی شاگرد، ابو معاویہ، جریر، ابن فضیل، سفیان اور عبداللہ بن وغیرہ ابو خالد احمر کی مطابقت کرتے ہیں جو أعلم بالسنۃ کا دوسرا درجہ بیان کرتا ے اور فضیل بن عیاض کی مخالفت کرتے ہیں۔ تو ثابت ہوا کہ فضیل بن عیاض أعلم بالسنۃ سے أقدم في الھجرۃ کو مقدم بیان کرنے میں متفرد ہے جبکہ فی الحقیقت أعلم بالسنۃ، أقدم فن الھجرۃ سے مقدم ہے جیسا کہ اعمش کے دیگر حفاظ شاگرد بیان کرتے ہیں، لہٰذا پہلا درجہ أقرا الکتاب اللہ کا ہے، دوسرا أعلم بالسنۃ کا، تیسرا أقدم في الھجرۃ کا اور چوتھا عمر میں بڑے کا۔ (۲) امام کی نہ کسی فضیلت میں مقتدیوں سےزائد ہونا چاہیے، علم و یا مرتب یا عمر۔ ہجرت بھی مرتبہ اور فضیلت میں اضافے کا موجب ہے۔ (۳) اس درجہ بندی سے معلوم ہوا کہ جو حفظ و قراءت میں مقدم ہو اور اسے قرآن مجید زیادہ یاد ہو، امامت کےلیے اسے ہی آگے کیا جائے گا۔ جو صرف عالم دین ہو، سنت کی معرفت زیادہ رکھتا ہو، اس کا درجہ قاریٔ قرآن کے بعد ے، بشرطیکہ و نماز کے واجبات و ارکان سے واقف ہو۔ اگر یہ اہلیت نہ رکھتا ہو تو اسے اس کی تربیت دی جائے کیونکہ امامت کا زیادہ حق دار وہی ے۔ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن سلمہ کے قبیلے کے افراد کو بھی اس بات کی تلقین کی تھی، حالانکہ افرادِ قبیل ان سے أعلم (علم میں فائق) تھے اور عمر میں بھی بڑے، چونکہ عمرو بن سلمہ چھ سات سال کے تھے، اس لیے بڑوں نے پلے ان کی تربیت کی اور بعد ازاں امامت کے لیے آگے کیا۔ یاد رہے! دیگر کچھ مقاصد کے پیش نظر صرف عالم دین کو بھی امامت کے لیے آگے کیا جا سکتا ہے، نیز یہ مسئلہ وہاں قابل عمل ے جہاں کسی کا باقاعدہ تقرر نہ ہو، یعنی اگر کسی کی باقاعدہ امام کی حیثیت سے نماز پڑھانے کی ذمہ داری ہو تو اسی کو مقدم کیا جائے گا۔ ہاں، یہ ضروری ے ک اس عظیم منصب کے لیے کسی صاحب علم و دین اور حافظ قرآن ہی کا انتخاب کیا جائے۔ (۴) کسی کی سلطنت و امامت والی جگہ میں بلااجازت امامت منع ے۔ جب وہ خود اجازت دے یا درخواست کرے تو امامت بھی کرا سکتا ہے اور اس کی مسند پر بیٹھ بھی سکتا ہے، جیسے اساد و شاگرد۔ بعض حضرات نے اجازت کی قید صرف مسند پر بیٹھنے کے لیے قرار دی ہے گویا امامت اجازت کے ساتھ بھی نہیں کرا سکتا مگر یہ بات صحیح نہیں اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے اس کی تائید ہوتی ے بلکہ بعض مواقع پر ناقابل عمل بھی ے، مثلاً: تراویح وغیرہ میں حافظ، امامت وقت کی امامت کرا سکتا ہے۔