سنن النسائي - حدیث 775

كِتَابُ الْقِبْلَةِ الصَّلَاةُ فِي الْخُفَّيْنِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 775

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل موزوں میں نماز پڑھنا حضرت ہمام نے کہا کہ میں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا، پھر پانی منگوایا اور وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ پھر اٹھے اور نماز پڑھی۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمانے لگے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
تشریح : موزوں میں نماز پڑھنا متفق علیہ مسئلہ ہے۔ اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔ موزوں میں نماز پڑھنا متفق علیہ مسئلہ ہے۔ اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔