سنن النسائي - حدیث 774

كِتَابُ الْقِبْلَةِ الصَّلَاةُ فِي الشِّعَارِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو الْقَاسِمِ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ وَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ مَعِي فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 774

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل جسم سے لگے ہوئے کپڑے میں نماز پڑھنا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، فرماتی ہیں کہ میں اور ابو القاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں سوتے تھے۔ کبھی میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ اگر اس کپڑے کو مجھ سے کوئی حیض وغیرہ لگ جاتا تو اتنی جگہ دھو لیتے، مزید جگہ نہیں دھوتے تھے اور اس میں نماز بھی پڑھتے تھے، پھر دوبارہ میرے ساتھ لیٹ جاتے۔ اگر پھر کوئی چیز لگ جاتی تو دوبارہ اسی طرح دھوتے۔ اس سے زائد جگہ نہ دھوتے تھے۔
تشریح : اگر عورت کے جسم والا کپڑا پاک ہو تو اس میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ، خواہ اس نے اسے حیض کی حالت میں پہنا ہو۔ اگر کچھ خون لگ گیا ہو تو اتنی جگہ دھو لی جائے، باقی جگہ دھونے کی ضرورت نہیں۔ اگر عورت کے جسم والا کپڑا پاک ہو تو اس میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ، خواہ اس نے اسے حیض کی حالت میں پہنا ہو۔ اگر کچھ خون لگ گیا ہو تو اتنی جگہ دھو لی جائے، باقی جگہ دھونے کی ضرورت نہیں۔