سنن النسائي - حدیث 766

كِتَابُ الْقِبْلَةِ الصَّلَاةُ فِي قَمِيصٍ وَاحِدٍ حسن أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَكُونُ فِي الصَّيْدِ وَلَيْسَ عَلَيَّ إِلَّا الْقَمِيصُ أَفَأُصَلِّي فِيهِ قَالَ وَزُرَّهُ عَلَيْكَ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 766

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل ایک قمیص میں نماز پڑھنا حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ کبھی میں شکار کے پیچھے ہوتا ہوں اور مجھ پر صرف ایک قمیص ہوتی ہے تو کیا اس میں نماز پڑھ لیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اسے بٹن لگا لیا کرو اگرچہ کانٹے ہی سے ہو۔‘‘
تشریح : قمیص اگر لمبی ہو، گھٹنوں سے نیچی ہو کہ کسی بھی رکنکی ادائیگی میں گھٹنے آگے یا پیچھے سے ننگے نہ ہوتے ہوں تو اس احتیااط کے ساتھ اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں کہ سامنے کے گلے میں بٹن لگا لیا جائے تاکہ سامنے سے ستر نہ کھلے۔ قمیص اگر لمبی ہو، گھٹنوں سے نیچی ہو کہ کسی بھی رکنکی ادائیگی میں گھٹنے آگے یا پیچھے سے ننگے نہ ہوتے ہوں تو اس احتیااط کے ساتھ اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں کہ سامنے کے گلے میں بٹن لگا لیا جائے تاکہ سامنے سے ستر نہ کھلے۔