سنن النسائي - حدیث 746

كِتَابُ الْقِبْلَةِ بَاب اسْتِبَانَةِ الْخَطَإِ بَعْدَ الِاجْتِهَادِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ جَاءَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 746

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل باوجود کوشش کے(نماز پڑھ لینے کے بعدسمت قبلہ کی)غلطی کا واضح ہونا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک دفعہ لوگ قباء (کی مسجد) میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آنے والا ان کے پاس آیا اور اس نے کہا: تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آج رات وحی اتری ہے اور آپ کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لہٰذا تم بھی کعبے کی طرف منہ کرلو۔ ان کے چہرے شام کی طرف تھے، وہ کعبے کی طرف گھوم گئے۔
تشریح : دیکھیے حدیث: ۴۹۴۔ دیکھیے حدیث: ۴۹۴۔