سنن النسائي - حدیث 744

كِتَابُ الْقِبْلَةِ بَاب الْحَالِ الَّتِي يَجُوزُ عَلَيْهَا اسْتِقْبَالُ غَيْرِ الْقِبْلَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي السَّفَرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ قَالَ مَالِكٌ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 744

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل وہ حالت جس میں(دوران نماز میں)قبلے کے علاوہ کسی اور طرف منہ کرنا جائز ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں اپنی سواری پر (نفل) نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ سواری کا منہ جس طرف بھی ہوتا۔ امام مالک نے کہا: (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے شاگرد) عبداللہ بن دینار نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
تشریح : لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ نماز کا آغاز کرتے وقت سواری کا رخ قبلے کی طرف ہو۔ بعد میں چاہے اس کا رخ کسی طرف بھی ہو جائے۔ دوسری روایت میں اس امر کی صراحت موجود ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ نماز کا آغاز کرتے وقت سواری کا رخ قبلے کی طرف ہو۔ بعد میں چاہے اس کا رخ کسی طرف بھی ہو جائے۔ دوسری روایت میں اس امر کی صراحت موجود ہے۔