سنن النسائي - حدیث 743

كِتَابُ الْقِبْلَةِ بَاب اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَصَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا ثُمَّ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ كَانَ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَانْحَرَفُوا إِلَى الْكَعْبَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 743

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل نماز میں قبلے کی طرف منہ کرنا حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو تقریباً سولہ (۱۶) مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے، پھر آپ کا رخ انور کعبے کی طرف کر دیا گیا۔ ایک آدمی جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (کعبے کی طرف منہ کرکے) نماز پڑھی تھی، انصار کی ایک قوم (بنو حارثہ) کے پاس سے گزرا۔ (وہ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہے تھے) اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ رخ نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے، چنانچہ وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔
تشریح : دیکھیے حدیث: ۴۸۹، ۴۹۰۔ دیکھیے حدیث: ۴۸۹، ۴۹۰۔