سنن النسائي - حدیث 734

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ التَّرْغِيبُ فِي الْجُلُوسِ فِي الْمَسْجِدِ وَانْتِظَارِ الصَّلَاةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 734

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل مسجد میں بیٹھ کر (اگلی)نماز کا انتظار کرنے کی ترغیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تحقیق فرشتے اس شخص کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں جو اس جگہ بیٹھارہتا ہے جس جگہ اس نے نماز پڑھی: اے اللہ! اسے معاف فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما، جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔‘‘
تشریح : مسجد میں بیٹھنا ذکر کے لیے ہوگا یا اگلی نماز کے انتظار کے لیے، دونوں صورتوں میں وضو ہونا چاہیے۔ بے وضو مسجد میں ٹھہرنا زیادہ فضیلت کا باعث نہیں کیونکہ اس حالت میں آدمی فرشتوں کی دعا سے محروم رہتا ہے جو کہ ایک فضیلت سے محرومی ہے۔ مسجد میں بیٹھنا ذکر کے لیے ہوگا یا اگلی نماز کے انتظار کے لیے، دونوں صورتوں میں وضو ہونا چاہیے۔ بے وضو مسجد میں ٹھہرنا زیادہ فضیلت کا باعث نہیں کیونکہ اس حالت میں آدمی فرشتوں کی دعا سے محروم رہتا ہے جو کہ ایک فضیلت سے محرومی ہے۔