سنن النسائي - حدیث 733

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ صَلَاةُ الَّذِي يَمُرُّ عَلَى الْمَسْجِدِ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ بْنِ أَعَيْنَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَرْوَانُ بْنُ عُثْمَانَ أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ حُنَيْنٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ كُنَّا نَغْدُو إِلَى السُّوقِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَمُرُّ عَلَى الْمَسْجِدِ فَنُصَلِّي فِيهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 733

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل جو مسجد سے گزرے وہ بھی تحیۃ المسجد پڑھے حضرت ابو سعید بن معلیٰ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بازار کو جاتے ہوئے مسجد کے پاس سے گزرتے تو اس میں نماز پڑھتے۔
تشریح : یہ روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے عنوان باب پر استدلال صحیح نہیں، تاہم اگر اس کا اہتمام کر لیا جائے تو بہتر اور باعث بابرکت ہے لیکن ضروری نہیں۔ یہ روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے عنوان باب پر استدلال صحیح نہیں، تاہم اگر اس کا اہتمام کر لیا جائے تو بہتر اور باعث بابرکت ہے لیکن ضروری نہیں۔