سنن النسائي - حدیث 727

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ الرُّخْصَةُ لِلْمُصَلِّي أَنْ يَبْصُقَ خَلْفَهُ أَوْ تِلْقَاءَ شِمَالِهِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَلَا تَبْزُقَنَّ بَيْنَ يَدَيْكَ وَلَا عَنْ يَمِينِكَ وَابْصُقْ خَلْفَكَ أَوْ تِلْقَاءَ شِمَالِكَ إِنْ كَانَ فَارِغًا وَإِلَّا فَهَكَذَا وَبَزَقَ تَحْتَ رِجْلِهِ وَدَلَكَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 727

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل نمازی کو اپنے پیچھے یا بائیں طرف تھوکنے کی اجازت ہے حضرت طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تو نماز پڑھتا ہو تو اپنے سامنے یا دائیں جانب نہ تھوک۔ اگر خالی جگہ ہو (نمازی نہ ہوں) تو اپنے پیچھے یا بائیں طرف تھوک ورنہ ایسے کر۔‘‘ اور آپ نے پاؤں کے نیچے تھوکا اور اسے مل دیا۔