سنن النسائي - حدیث 724

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ الْبُصَاقُ فِي الْمَسْجِدِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبُصَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 724

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل مسجد میں تھوکنا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسجد میں تھوکنا غلطی (گناہ) ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دفن کر دیا جائے۔‘‘
تشریح : تھوک غلاظت کا سبب ہے، لہٰذا مسجد میں تھوکنا منع ہے۔ کچی مسجد ہو تو اسے مٹی میں دفن کیا جا سکتا ہے اور اگر فرش پختہ ہو تو کپڑے وغیرہ سے صاف کیا جائے۔ نماز کے اندر اگر تھوک ضبط نہ کیا جاسکے تو اپنے کپڑے میں تھوک کر کپڑے کو مل دیا جائے تاکہ کپڑا بھی گندا محسوس نہ ہو، یا ٹشو پیپر ہو تو اس میں تھوک لیا جائے، اور یہ بہتر ہے۔ تھوک غلاظت کا سبب ہے، لہٰذا مسجد میں تھوکنا منع ہے۔ کچی مسجد ہو تو اسے مٹی میں دفن کیا جا سکتا ہے اور اگر فرش پختہ ہو تو کپڑے وغیرہ سے صاف کیا جائے۔ نماز کے اندر اگر تھوک ضبط نہ کیا جاسکے تو اپنے کپڑے میں تھوک کر کپڑے کو مل دیا جائے تاکہ کپڑا بھی گندا محسوس نہ ہو، یا ٹشو پیپر ہو تو اس میں تھوک لیا جائے، اور یہ بہتر ہے۔