سنن النسائي - حدیث 709

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ مَنْ يُخْرَجُ مِنْ الْمَسْجِدِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ إِنَّكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ تَأْكُلُونَ مِنْ شَجَرَتَيْنِ مَا أُرَاهُمَا إِلَّا خَبِيثَتَيْنِ هَذَا الْبَصَلُ وَالثُّومُ وَلَقَدْ رَأَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَجَدَ رِيحَهُمَا مِنْ الرَّجُلِ أَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ إِلَى الْبَقِيعِ فَمَنْ أَكَلَهُمَا فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 709

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل کس شخص کو مسجد سے نکالا جا سکتا ہے؟ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اے لوگو! تم ان دو بدبودار پودوں کو کھاتے ہو، یعنی لہسن اور پیاز، حالانکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ کسی آدمی سے ان کی بو پاتے تو اس کے بارے میں آپ حکم فرماتے اوراسے بقیع (مسجد نبوی سے متصل قبرستان) کی طرف نکال دیا جاتا، لہٰذا جس نے انھیں کھانا ہی ہو، وہ انھیں پکا کر ان کی بو ختم کرلے۔
تشریح : اگر کوئی شخص بو والی چیز کھا کر مسجد میں آ جائے تو اسے بطور سزا یا لوگوں اور فرشتوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے مسجد سے نکالا جا سکتا ہے۔ یہ حدیث صرف مسجد کے بارے میں ہے۔ اگر کوئی شخص بو والی چیز کھا کر مسجد میں آ جائے تو اسے بطور سزا یا لوگوں اور فرشتوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے مسجد سے نکالا جا سکتا ہے۔ یہ حدیث صرف مسجد کے بارے میں ہے۔