سنن النسائي - حدیث 706

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ الْفَضْلُ فِي إِتْيَانِ الْمَسَاجِدِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حِينَ يَخْرُجُ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى مَسْجِدِهِ فَرِجْلٌ تُكْتَبُ حَسَنَةً وَرِجْلٌ تَمْحُو سَيِّئَةً

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 706

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل مسجدوں میں آنے کی فضیلت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی جب اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے اور قدم اٹھاتا ہے تو (ہر قدم کے لیے) ایک پاؤں اٹھانے پر نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا پاؤں اٹھانے پر ایک برائی مٹائی جاتی ہے۔‘‘
تشریح : دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ ایک پاؤں نیکی لکھتا ہے اور دوسرا پاؤں برائی مٹاتا ہے۔ پاؤں کی طرف نسبت مجازاً ہوگی۔ دونوں معنوں کا نتیجہ ایک ہی ہے، بس اتنی بات ہے کہ دوسرے معنی میں زیادہ بلاغت پائی جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔ دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ ایک پاؤں نیکی لکھتا ہے اور دوسرا پاؤں برائی مٹاتا ہے۔ پاؤں کی طرف نسبت مجازاً ہوگی۔ دونوں معنوں کا نتیجہ ایک ہی ہے، بس اتنی بات ہے کہ دوسرے معنی میں زیادہ بلاغت پائی جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔