سنن النسائي - حدیث 678

كِتَابُ الْأَذَانِ الْقَوْلُ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حسن أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِقْسَمِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى أَنَّ عِيسَى بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ إِنِّي عِنْدَ مُعَاوِيَةَ إِذْ أَذَّنَ مُؤَذِّنُهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَتَّى إِذَا قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَلَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 678

کتاب: اذان سے متعلق احکام و مسائل جب مؤذن حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کہے تو جواب میں کیا کہا جائے ؟ حضرت علقمہ بن وقاص سے روایت ہے، انھوں نے کہا: تحقیق میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا جب ان کے مؤذن نے اذان شروع کی۔ حضرت معاویہ نے بھی اسی طرح کہا جس طرح مؤذن کہتا تھا حتی کہ جب اس نے [حی علی الصلاۃ] کہا تو آپ نے [لا حول ولاقوۃ الا باللہ] کہا، پھر جب اس نے [حی علی الفلاح] کہا تو آپ نے پھر [لاحول ولا قوۃ الا باللہ] کہا اور اس کے بعد اسی طرح کہا جس طرح مؤذن نے کہا۔ پھر فرمانے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔