سنن النسائي - حدیث 650

كِتَابُ الْأَذَانِ آخِرُ الْأَذَانِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَى قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ بِلَالٍ قَالَ آخِرُ الْأَذَانِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 650

کتاب: اذان سے متعلق احکام و مسائل اذان کے آخری کلمات حضرت بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اذان کے آخری کلمات [اللہ أکبر اللہ أکبر، لا إلہ إلا اللہ] ہیں۔
تشریح : آخری کلمات ضبط کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی شخص ابتدا پر قیاس کرتے ہوئے اللہ أکبر چار دفعہ اور لا إلہ إلا اللہ کو دیگر کلمات پر قیاس کرتے ہوئے دو دفعہ نہ کہہ دے یا شروع میں أشھد کا اضافہ نہ کر دے۔ چونکہ یہ آخری کلمات باقی اذان کے انداز سے مختلف ہیں، اس لیے انھیں خصوصاً ضبط کیا۔ آخری کلمات ضبط کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی شخص ابتدا پر قیاس کرتے ہوئے اللہ أکبر چار دفعہ اور لا إلہ إلا اللہ کو دیگر کلمات پر قیاس کرتے ہوئے دو دفعہ نہ کہہ دے یا شروع میں أشھد کا اضافہ نہ کر دے۔ چونکہ یہ آخری کلمات باقی اذان کے انداز سے مختلف ہیں، اس لیے انھیں خصوصاً ضبط کیا۔