سنن النسائي - حدیث 624

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ كَيْفَ يُقْضَى الْفَائِتُ مِنْ الصَّلَاةِ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ عَرَّسْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَسْتَيْقِظْ حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ بِرَأْسِ رَاحِلَتِهِ فَإِنَّ هَذَا مَنْزِلٌ حَضَرَنَا فِيهِ الشَّيْطَانُ قَالَ فَفَعَلْنَا فَدَعَا بِالْمَاءِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّى الْغَدَاةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 624

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل فوت شدہ نماز کی قضا کیسے ادا کی جائے؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دن دورانِ سفر میں) ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آخر رات میں پڑاؤ ڈالا اور ہم نہ جاگے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوگیا۔ (جاگنے پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر آدمی اپنی سواری کا سر پکڑے (یہاں سے کوچ کرے) کیونکہ اس مقام میں شیطان ہمارے پاس رہا۔‘‘ ہم نے اسی طرح کیا (وہاں سے نکل گئے۔) پھر آپ نے پانی منگویاا ور وضو کیا، پھر دو رکعتیں (سنت فجر) پڑھیں ، پھر جماعت کی اقامت کہی گئی اور آپ نے صبح کی نماز پڑھائی