سنن النسائي - حدیث 619

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ إِعَادَةُ مَنْ نَامَ عَنْ الصَّلَاةِ لِوَقْتِهَا مِنْ الْغَدِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَسِيتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ إِذَا ذَكَرْتَ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ أَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا بِهِ يَعْلَى مُخْتَصَرًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 619

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل جس نماز سے سویا رہا‘اگلے دن اس نماز کے وقت دوبارہ پڑھنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم نماز بھول جاؤ تو جب یاد آئے پڑھ لو کیونکہ اللہ تعالیٰ (قرآن مجید میں) فرماتا ہے: (واقم الصلوۃ لذکری) ’’اور میری یاد آنے پر نماز قائم کرو۔‘‘ عبدالاعلیٰ نے کہا: ہمیں یہ روایت حضرت یعلی نے اختصار کے ساتھ بیان کی۔
تشریح : (واقم الصلوۃ لذکری) (طٰہٰ۲۰:۱۴) اس کے ایک معنی ہیں: ’’مجھے یاد کرنے کے لیے نماز پڑھو۔‘‘ دوسرا ترجمہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک قراءت میں [للذکری] بھی پڑھا گیا ے۔ اس کے معنی ہیں: نماز یاد آنے پر، یا معنی ہیں: نصیحت حاصل کرنے کے لیے۔ (واقم الصلوۃ لذکری) (طٰہٰ۲۰:۱۴) اس کے ایک معنی ہیں: ’’مجھے یاد کرنے کے لیے نماز پڑھو۔‘‘ دوسرا ترجمہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک قراءت میں [للذکری] بھی پڑھا گیا ے۔ اس کے معنی ہیں: نماز یاد آنے پر، یا معنی ہیں: نصیحت حاصل کرنے کے لیے۔