سنن النسائي - حدیث 615

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ فِيمَنْ نَامَ عَنْ الصَّلَاةِ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الْأَحْوَلُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الرَّجُلِ يَرْقُدُ عَنْ الصَّلَاةِ أَوْ يَغْفُلُ عَنْهَا قَالَ كَفَّارَتُهَا أَنْ يُصَلِّيَهَا إِذَا ذَكَرَهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 615

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل جو آدمی نماز سے سویا رہے تو.....؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو نماز سے سویا رہتا ہے یا غافل ہوجاتا ہے (بھول جاتا ہے)۔ آپ نے فرمایا: ’’اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب اسے یاد آئے، نماز پڑھ لے۔‘‘