سنن النسائي - حدیث 604

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ الْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي الْحَضَرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّيْتُ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 604

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل حضر میں دو نمازوں کو جمع کرنا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آٹھ اور سات رکعتیں اکٹھی پڑھی ہیں۔ اس مفہوم کی روایت پیچھے گزر چکی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث: ۵۹۰۔