سنن النسائي - حدیث 580

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ الرُّخْصَةُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ صحيح أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ مَعْمَرًا عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي بَيْتِهَا بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَأَنَّهَا ذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ هُمَا رَكْعَتَانِ كُنْتُ أُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَشُغِلْتُ عَنْهُمَا حَتَّى صَلَّيْتُ الْعَصْرَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 580

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل عصر کے بعد نماز کی رخصت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں صرف ایک دفعہ عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔ انھوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ’’یہ وہ رکعتیں ہیں جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا ہوں۔ آج میں ان سے مصروف رہا حتیٰ کہ عصر کا وقت ہوگیا اور مجھے عصر پڑھنی پڑی۔‘‘