سنن النسائي - حدیث 5758

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الْأَشْرِبَةِ الْمُبَاحَةِ صحيح الإسناد موقوف أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَحْدَثَ النَّاسُ أَشْرِبَةً مَا أَدْرِي مَا هِيَ فَمَا لِي شَرَابٌ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً أَوْ قَالَ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِلَّا الْمَاءُ وَالسَّوِيقُ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ النَّبِيذَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5758

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل مباح اور جائز شروبات کابیان حضرت (عبداللہ )ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اب لوگوں نے کئی قسم کے مشروب ایجاد کرلیے ہیں۔میں نہیں جانتا وہ کیا اور کیسے ہیں بیس یا چالیس سال ہوگئے ہیں کہ میں نے پانی یا ستو کے علاوہ کوئی اور مشروب نہیں پیا۔انھوں نے نبیذ کا ذکر نہیں فرمایا۔