سنن النسائي - حدیث 5755

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فِي النَّبِيذِ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُسَامَةَ يَقُولُ مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَطْلَبَ لِلْعِلْمِ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الشَّامَاتِ وَمِصْرَ وَالْيَمَنَ وَالْحِجَازَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5755

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل نبیذ کی بابت ابراہیم نخعی پر اختلاف کا بیان حضرت ابو اسامہ نے فرمایا کہ میں نے شام کے تمام علاقوں مصر یمن اور حجاز میں کوئی شخص حضرت عبداللہ بن مبارک سے بڑھ کر علم طالب نہیں پایا۔
تشریح : 1۔امام نسائیؒ کا مقصود حضرت عبداللہ بن مبارکؒ کی جلالت قدر اور علمی وجاہت کو بیان کرنا ہے ک حضرت عبداللہ بن مبارک کی مندرجہ بالا بات کو غیر محقق نہ سمجھا جائے۔وہ بہت بڑے محقق عالم تھے۔اور ان کی یہ بات سو فیصد صحیح ہے کہ سوائے حضرت ابراہیم نخعی کے کسی صحابہ تابعی سے نشہ آور نبیذ کی رخصت سند کے ساتھ نہیں آتی لہذا یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے۔۔۔۔رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔۔ 2۔ شام کے علاقے میں عربی میں اس کے لیے لفظ شامات استعمال کیاگیا ہے یعنی شام کی جمع باقی علاقے مفرد ہیں کیونکہ شام بہت وسیع صوبہ تھا جس میں بہت سے علاقے پائے جاتے تھے۔ 1۔امام نسائیؒ کا مقصود حضرت عبداللہ بن مبارکؒ کی جلالت قدر اور علمی وجاہت کو بیان کرنا ہے ک حضرت عبداللہ بن مبارک کی مندرجہ بالا بات کو غیر محقق نہ سمجھا جائے۔وہ بہت بڑے محقق عالم تھے۔اور ان کی یہ بات سو فیصد صحیح ہے کہ سوائے حضرت ابراہیم نخعی کے کسی صحابہ تابعی سے نشہ آور نبیذ کی رخصت سند کے ساتھ نہیں آتی لہذا یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے۔۔۔۔رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔۔ 2۔ شام کے علاقے میں عربی میں اس کے لیے لفظ شامات استعمال کیاگیا ہے یعنی شام کی جمع باقی علاقے مفرد ہیں کیونکہ شام بہت وسیع صوبہ تھا جس میں بہت سے علاقے پائے جاتے تھے۔