سنن النسائي - حدیث 5751

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فِي النَّبِيذِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ لَا بَأْسَ بِنَبِيذِ الْبُخْتُجِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5751

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل نبیذ کی بابت ابراہیم نخعی پر اختلاف کا بیان حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ پختہ نبیذ(شیرے) میں کوئی حرج نہیں۔
تشریح : پختہ‘‘عربی میں لفظ بختج استعمال ہوا ہے جو کہ دراصل پختہ کا ہی عربی تلفظ ہے اس سے مراد وہ نبیذ ہے جسے آگ پر پکا کر تیار کیا جائے مثلاً طلاء جس کی تفسیر پیچھے گزرچکی ہے۔لیکن اس کیے بھی ضروری ہے کہ اس میں نشہ نہ پایا جائے۔(دیکھئے احادیث 5718۔5730) پختہ‘‘عربی میں لفظ بختج استعمال ہوا ہے جو کہ دراصل پختہ کا ہی عربی تلفظ ہے اس سے مراد وہ نبیذ ہے جسے آگ پر پکا کر تیار کیا جائے مثلاً طلاء جس کی تفسیر پیچھے گزرچکی ہے۔لیکن اس کیے بھی ضروری ہے کہ اس میں نشہ نہ پایا جائے۔(دیکھئے احادیث 5718۔5730)