سنن النسائي - حدیث 5750

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فِي النَّبِيذِ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ مَنْ شَرِبَ شَرَابًا فَسَكِرَ مِنْهُ لَمْ يَصْلُحْ لَهُ أَنْ يَعُودَ فِيهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5750

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل نبیذ کی بابت ابراہیم نخعی پر اختلاف کا بیان حضرت ابراہیم (نخعی) نے فرمایا سلف کا یہ مسلک یہ تھا کہ جو کوئی مشروب ہے اور اسے نشہ محسوس ہو تو اس کے لیے اسے دوبارہ پیناجائز نہیں۔
تشریح : گویا حضرت ابراہیم نخعی کسی بھی نشہ آور مشروب کو پینا جائز نہیں سمجھےتھے نہ قلیل نہ کثیر۔اور انھوں نے یہ مسلک سلف سے نقل فرمایا ہے۔سلف سے مراد صحابہ اور کبار تابعین ہیں۔ گویا حضرت ابراہیم نخعی کسی بھی نشہ آور مشروب کو پینا جائز نہیں سمجھےتھے نہ قلیل نہ کثیر۔اور انھوں نے یہ مسلک سلف سے نقل فرمایا ہے۔سلف سے مراد صحابہ اور کبار تابعین ہیں۔