سنن النسائي - حدیث 5745

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ مَا يَجُوزُ شُرْبُهُ مِنَ الْأَنْبِذَةِ، وَمَا لَا يَجُوزُ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ سُئِلَ عَنْ النَّبِيذِ قَالَ انْتَبِذْ عَشِيًّا وَاشْرَبْهُ غُدْوَةً

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5745

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کون سی نبیذ پینیں جائز ہیں اور کون سی ناجائز؟ حضرت عبداللہ (بن مبارک)نے فرمایا کہ حضرت سفیان (ثوری) سے نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے انھیں فرماتے سنا کہ رات کو نبیذ بنا اور صبح پی لے
تشریح : یعنی ایک دن رات سے زائد نہ رکھ۔رات کی بنی ہوئی نبیذ دن کو کسی وقت پی جاسکتی ہے۔اور اگر موسم ساتھ دے یعنی نشے کا امکان نہ ہوتو اس سے زائد بھی رکھی جاسکتی ہے جیسا کہ پیچھے گزرا ۔ یعنی ایک دن رات سے زائد نہ رکھ۔رات کی بنی ہوئی نبیذ دن کو کسی وقت پی جاسکتی ہے۔اور اگر موسم ساتھ دے یعنی نشے کا امکان نہ ہوتو اس سے زائد بھی رکھی جاسکتی ہے جیسا کہ پیچھے گزرا ۔