سنن النسائي - حدیث 5734

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ مَا يَجُوزُ شُرْبُهُ مِنَ الْعَصِيرِ، وَمَا لَا يَجُوزُ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ اشْرَبْ الْعَصِيرَ مَا لَمْ يُزْبِدْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5734

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل انگوروں کا جوس کس حال میں پینا جائز ہے اور کس میں ناجائز ؟ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ انگوروں کا جوس اس وقت پی سکتے ہو جب تک اس میں جھاگ پیدا نہ ہو۔
تشریح : جھاگ پیدا ہونا تغیر پر دلالت کرتا ہےاور یہ نشے کی علامت ہے لہذا انگوروں کاجوس اتنا پرانا ہوجائے کہ اس میں جوش یا جھاگ پیدا ہوجائے تو اس کا استعمال حرام ہوجاتا ہے البتہ آگ پر گرم کرنے سے جوش یا جھاگ پیدا ہو تو کوئی کوئی حرج نہیں کہ وہ نشے کی بنا پر نہیں بلکہ آگ کی وجہ سے ہے۔ جھاگ پیدا ہونا تغیر پر دلالت کرتا ہےاور یہ نشے کی علامت ہے لہذا انگوروں کاجوس اتنا پرانا ہوجائے کہ اس میں جوش یا جھاگ پیدا ہوجائے تو اس کا استعمال حرام ہوجاتا ہے البتہ آگ پر گرم کرنے سے جوش یا جھاگ پیدا ہو تو کوئی کوئی حرج نہیں کہ وہ نشے کی بنا پر نہیں بلکہ آگ کی وجہ سے ہے۔