سنن النسائي - حدیث 573

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ النَّهْيُ عَنْ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَنْبَأَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ وَضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ وَأَبُو طَلْحَةَ نُعَيْمُ بْنُ زِيَادٍ قَالُوا سَمِعْنَا أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ يَقُولُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ مِنْ سَاعَةٍ أَقْرَبُ مِنْ الْأُخْرَى أَوْ هَلْ مِنْ سَاعَةٍ يُبْتَغَى ذِكْرُهَا قَالَ نَعَمْ إِنَّ أَقْرَبَ مَا يَكُونُ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ الْعَبْدِ جَوْفَ اللَّيْلِ الْآخِرَ فَإِنْ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ مِمَّنْ يَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ فَكُنْ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ مَشْهُودَةٌ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ الشَّيْطَانِ وَهِيَ سَاعَةُ صَلَاةِ الْكُفَّارِ فَدَعْ الصَّلَاةَ حَتَّى تَرْتَفِعَ قِيدَ رُمْحٍ وَيَذْهَبَ شُعَاعُهَا ثُمَّ الصَّلَاةُ مَحْضُورَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى تَعْتَدِلَ الشَّمْسُ اعْتِدَالَ الرُّمْحِ بِنِصْفِ النَّهَارِ فَإِنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَتُسْجَرُ فَدَعْ الصَّلَاةَ حَتَّى يَفِيءَ الْفَيْءُ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَحْضُورَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ فَإِنَّهَا تَغِيبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ وَهِيَ صَلَاةُ الْكُفَّارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 573

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل عصر کی نماز کے بعد (نفل)نماز منع ہے حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ حضرت عمروبن عبسہ رضی اللہ عنہ سے بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا کوئی گھڑی دوسری گھڑی سے زیادہ قرب والی ہے؟ یا کوئی ایسی گھڑی ہے جس میں خصوصاً اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں، تحقیق اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے سب سے زیادہ قریب نصف رات کے بعد ہوتا ہے۔ اگر تم طاقت رکھو کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والوں میں شامل ہو تو ضرور ایسا کرو کیونکہ اس نماز میں فرشتے حاضر اور موجود ہوتے ہیں۔ یہ وقت طلوع شمس تک رہتا ہے کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور یہ کافروں کی عبادت کا وقت ہے، لہٰذا اس وقت نماز چھوڑ دو حتیٰ کہ سورج ایک نیزے کے بقدر اونچا ہوجائے اور اس کی شعاعیں ختم ہوجائیں۔ پھر نماز کا وقت آجاتا ہے اور فرشتے حاضر ہوتے ہیں حتیٰ کہ سورج دوپہر کے وقت نیزے کی طرح سیدھا سر پر آجاتا ہے تو اس وقت جہنم کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کی آگ بھڑکائی جاتی ہے، چنانچہ تم نماز چھوڑ دو حتیٰ کہ سایہ ڈھل جائے، پھر نماز کا وقت آجاتا ہے اور فرشتے حاضر ہوتے ہیں حتیٰ کہ سورج غروب ہوجائے کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور یہ کافروں کی نماز کا وقت ہے۔‘‘
تشریح : (۱)اگرچہ وقت ہونے کے لحاظ سے تمام اوقات برابر ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے قرب اور بعد کے لحاظ سے ان میں فرق پڑجاتا ہے، جیسے آدھی رات کے بعد اللہ کی رحمت قریب آجاتی ہے حتیٰ کہ تہائی رات باقی رہ جائے تو اللہ تعالیٰ خود آسمان دنیاپر تشریف لاتا ہے، اس لیے یہ وقت خصوصی قرب کا وقت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [علیکم بقیام اللیل فانہ داب الصالحین قبلکم] ’’رات میں قیام کیا کرو، یہ تم سے پہلے بھی نیک لوگوں کی عادت رہی ہے۔‘‘ (جامع الترمذی، الدعوات، حدیث:۳۵۴۹، وصحیح الترغیب للالبانی:۳؍۳۹۹) (۲)اس روایت سے نماز کے لیے تین اوقات مکروہ ثابت ہوتے ہیں: طلوع شمس، استواءِ شمس اور غروب شمس، جب کہ دیگر روایات میں بعدازعصر جبکہ سورج زردی مائل ہوچکا ہو جیسا کہ اگلی حدیث میں اس کی تحقیق آرہی ہے اور بعدازصبح بھی نماز سے روکا گیا ہے۔ سب روایات پر عمل ضروری ہے۔ (۳)عبادت میں کفار کی مشابہت اختیار کرنا منع ہے۔ (۱)اگرچہ وقت ہونے کے لحاظ سے تمام اوقات برابر ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے قرب اور بعد کے لحاظ سے ان میں فرق پڑجاتا ہے، جیسے آدھی رات کے بعد اللہ کی رحمت قریب آجاتی ہے حتیٰ کہ تہائی رات باقی رہ جائے تو اللہ تعالیٰ خود آسمان دنیاپر تشریف لاتا ہے، اس لیے یہ وقت خصوصی قرب کا وقت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [علیکم بقیام اللیل فانہ داب الصالحین قبلکم] ’’رات میں قیام کیا کرو، یہ تم سے پہلے بھی نیک لوگوں کی عادت رہی ہے۔‘‘ (جامع الترمذی، الدعوات، حدیث:۳۵۴۹، وصحیح الترغیب للالبانی:۳؍۳۹۹) (۲)اس روایت سے نماز کے لیے تین اوقات مکروہ ثابت ہوتے ہیں: طلوع شمس، استواءِ شمس اور غروب شمس، جب کہ دیگر روایات میں بعدازعصر جبکہ سورج زردی مائل ہوچکا ہو جیسا کہ اگلی حدیث میں اس کی تحقیق آرہی ہے اور بعدازصبح بھی نماز سے روکا گیا ہے۔ سب روایات پر عمل ضروری ہے۔ (۳)عبادت میں کفار کی مشابہت اختیار کرنا منع ہے۔