سنن النسائي - حدیث 5728

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ مَا يَجُوزُ شُرْبُهُ مِنَ الطِّلَاءِ، وَمَا لَا يَجُوزُ حسن الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْمُهَاجِرِ قَالَ سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَمَّا يُطْبَخُ مِنْ الْعَصِيرِ قَالَ مَا تَطْبُخُهُ حَتَّى يَذْهَبَ الثُّلُثَانِ وَيَبْقَى الثُّلُثُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5728

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کون سا طلاء پینا جائز ہے اور کون سا ناجائز ہے؟ حضرت بشیر بن مہاجر نے فرمایا کہ میں نے حضرت حسن بصری سے انگوروں کے پکے ہوئے جوس کے بارے میں پوچھا کہ کون سا جائز ہے انھوں نے فرمایا جسے اتنا پکایا جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔