سنن النسائي - حدیث 5725

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ مَا يَجُوزُ شُرْبُهُ مِنَ الطِّلَاءِ، وَمَا لَا يَجُوزُ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ وَسَأَلَهُ أَعْرَابِيٌّ عَنْ شَرَابٍ يُطْبَخُ عَلَى النِّصْفِ فَقَالَ لَا حَتَّى يَذْهَبَ ثُلُثَاهُ وَيَبْقَى الثُّلُثُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5725

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کون سا طلاء پینا جائز ہے اور کون سا ناجائز ہے؟ حضرت یعلیٰ بن عطاء سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے حضرت سعید بن مسیب سے اس مشروب کے بارے میں پوچھا جو نصف خشک ہوچکا ہو تو میں نے ان کو فرماتے سنا نہیں حتی ٰ کہ دو تہائی خشک ہوجائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے ۔