سنن النسائي - حدیث 5714

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ الْحَثُّ عَلَى تَرْكِ الشُّبُهَاتِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْديِّ قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَا حَفِظْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَفِظْتُ مِنْهُ دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5714

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل مشتبہ چیز کو چھوڑدینے کی وعید کا بیان حضرت انوالحوراء سعدی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کوئی فرمان یاد رکھا ہے انھوں نے کہا کہ میں نے آپ کا یہ فرمان یاد رکھا ہے مشکوک اور مشتبہ چیز کو چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو مشتبہ نہ ہو۔
تشریح : اور نشہ آور نبیذ وغیرہ سے بڑھ کر کون سی چیز مشتبہ ہوسکتی ہے اور نشہ آور نبیذ وغیرہ سے بڑھ کر کون سی چیز مشتبہ ہوسکتی ہے