سنن النسائي - حدیث 5712

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ مَا أَعَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِشَارِبِ الْمُسْكِرِ، مِنَ الذُّلِّ، وَالْهَوَانِ، وَأَلِيمِ الْعَذَابِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ جَيْشَانَ وَجَيْشَانُ مِنْ الْيَمَنِ قَدِمَ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرَابٍ يَشْرَبُونَهُ بِأَرْضِهِمْ مِنْ الذُّرَةِ يُقَالُ لَهُ الْمِزْرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمُسْكِرٌ هُوَ قَالَ نَعَمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَهِدَ لِمَنْ شَرِبَ الْمُسْكِرَ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ قَالَ عَرَقُ أَهْلِ النَّارِ أَوْ قَالَ عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5712

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل اس ذلت ورسوائی اور دردناک عذاب کا بیان جو اللہ عزوجل نے نشہ آور مشروب پینے والے کے لیے تیار رکھا ہے؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی جیشان سے آیا اور جیشان یمن میں ہے اور رسول اللہ ﷺ سے پوچھنے لگا کہ ہمارے علاقے میں لوگ ایک مشروب پیتے ہیں جو وہ چینے سے تیار کرتے ہیں۔اسے مزر کہا جاتا ہے۔نبی اکرم ﷺ نے پوچھا کیا وہ نشہ آور ہوتا ہے اس نے کہا جی ہاں ۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔یقیناً اللہ تعالٰی نے قسم کھا رکھی ہے کہ جو شخص نشہ آور مشروب پیے گا اللہ تعالی اسے طینۃ الخبال کیاچیز ہے آپ نے فرمایا جہنمیوں کا پسینہ یا فرمایا جہنمیوں کا پیپ (جو ان کے زخموں سے نکلے گا)۔
تشریح : نشہ آور مشروب پیے گا اس میں قلیل اور کثیر کا فرق نہیں کیا گیا بلکہ ہر نشہ آور مشروب پینے والے کو یہ وعید سنائی گئی ہے۔وہ حنفیوں کی خمر ہو یا کوئی اور نشہ آور مشروب۔قلیل ہو یا کثیر اعاذنا الله منه۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث 5673۔ نشہ آور مشروب پیے گا اس میں قلیل اور کثیر کا فرق نہیں کیا گیا بلکہ ہر نشہ آور مشروب پینے والے کو یہ وعید سنائی گئی ہے۔وہ حنفیوں کی خمر ہو یا کوئی اور نشہ آور مشروب۔قلیل ہو یا کثیر اعاذنا الله منه۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث 5673۔