سنن النسائي - حدیث 5709

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الْأَخْبَارِ الَّتِي اعْتَلَّ بِهَا مَنْ أَبَاحَ شَرَابَ السُّكْرِ ضعيف الإسناد أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ تَلَقَّتْ ثَقِيفٌ عُمَرَ بِشَرَابٍ فَدَعَا بِهِ فَلَمَّا قَرَّبَهُ إِلَى فِيهِ كَرِهَهُ فَدَعَا بِهِ فَكَسَرَهُ بِالْمَاءِ فَقَالَ هَكَذَا فَافْعَلُوا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5709

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل وہ احادیث جن سے بعض لوگوں نے نشہ آور مشروب پینے کا جواز نکالا ہے حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ بنو ثقیف نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک مشروب پیش کیا۔آپ نے منگوا کر جب اسے منہ کے قریب کیا تو اسے نا پسند فرمایا۔پھر پانی ملا کر اس کی تیزی توڑی اور فرمایا اس قسم کے مشروب کو ایسے کرلیا کرو۔