سنن النسائي - حدیث 568

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ النَّهْيُ عَنْ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَبْزُغَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 568

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل عصر کی نماز کے بعد (نفل)نماز منع ہے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’’فجر کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ سورج صاف طلوع ہوجائے اور نہ عصر کے بعد نماز ہے حتیٰ کہ سورج غروب ہوجائے۔‘‘