سنن النسائي - حدیث 5667

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الرِّوَايَةِ الْمُبَيَّنَةِ عَنْ صَلَوَاتِ شَارِبِ الْخَمْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عُثْمَانُ بْنُ حِصْنِ بْنِ عَلَّاقٍ دِمَشْقِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ أَنَّ ابْنَ الدَّيْلَمِيِّ رَكِبَ يَطْلُبُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ ابْنُ الدَّيْلَمِيِّ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ هَلْ سَمِعْتَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ شَأْنَ الْخَمْرِ بِشَيْءٍ فَقَالَ نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِي فَيَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ يَوْمًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5667

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل شرابی کی نمازوں کی حالت بیان کرنے والی روایت حضرت ابن دیلمی (گھوڑے پر )سوار تھے ۔ انھوں نے کہا کہ میں ان کے پاس پہنچا تو میں نے کہا: اے عبد اللہ بن عمر و! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کی بابت کچھ بیان فرماتے سنا ہے ؟ انھوں نے کہا :ہاں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ’’میری امت میں سے جوشخص شراب پیے گا ، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں فرمائےگا۔،،
تشریح : نماز کی قبولیت سے مراد نماز کا ثواب ملنا ہے ۔ گویا شراب پینے والے کو چالیس دن تک اس کی نماز کاثواب نہیں ملےگا اگرچہ وہ اس کےذمے سےساقط ہو جائے گی اور اس پ قضا واجب نہیں ہوگی ۔امام ابن قیم ﷫ نے جالیس دن کی حکمت یہ بیان کی ہے کہ شراب کااثرجسم میں چالیس دن تک رہتا ہے ۔واللہ اعلم . نماز کی قبولیت سے مراد نماز کا ثواب ملنا ہے ۔ گویا شراب پینے والے کو چالیس دن تک اس کی نماز کاثواب نہیں ملےگا اگرچہ وہ اس کےذمے سےساقط ہو جائے گی اور اس پ قضا واجب نہیں ہوگی ۔امام ابن قیم ﷫ نے جالیس دن کی حکمت یہ بیان کی ہے کہ شراب کااثرجسم میں چالیس دن تک رہتا ہے ۔واللہ اعلم .